پاکستان تھیٹر فیسٹیول تھیٹر ’’دی پولیس‘‘ اردو میں پیش

اویس، ارمان، زین، جون، فرحان اوردیگر نے اپنی اداکاری کے جوہردکھائے

دلچسپ اور پیچیدہ کہانی کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے تیسرے روز تھیٹر ''دی پولیس'' اردو زبان میں پیش کر دیا گیا۔


آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے تیسرے روز تھیٹر ''دی پولیس'' اردو زبان میں پیش کیا گیا مروزیک سلاومر کی لکھی گئی کہانی کو حسام عرفان نے خوبصورتی ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اویس ریحان، ارمان سمیع، زین العباد، جون شہیرل ، فرحان عالم صدیقی اور فرحان رحیم نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دی پولیس میں دکھایا گیا کہ پولیس کس طرح ریاست کو جرائم سے پاک کرتی ہے جہاں ایک قیدی کی وفاداری آزادی کی راہ ہموار کرتی ہے جیسے جیسے حقیقت سامنے آتی ہے اس کا ضمیر زندہ ہوتا جاتا ہے، اخلاقیات اور طاقت کی ایک تحقیقی ، دلچسپ اور پیچیدہ کہانی کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا جبکہ اسٹوڈیو میں تھیٹر دیکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
Load Next Story