استحکام پاکستان پارٹی کی راشن تقسیم تقریب شدید بدنظمی کا شکار

چونیا میں سیلاب متاثرین ٹرک پر قبضہ کر کے سامان اپنے ساتھ لے گئے، شہریوں آپس میں گتھم گتھا بھی ہوئے

فوٹو اسکرین گریپ

پنجاب کے علاقے چونیا میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے راشن کی تقسیم کے دوران تقریب میں بھگدڑ مچ گئی۔


استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے چونیا کے سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، منتظمین کے جاتے ہی سیلاب متاثرین امدادی ٹرک پر ٹوٹ پڑے اور سامان اٹھا کر لے گئے۔

امدادی سامان لوٹنے کے دوران شہری ایک دوسرے سے گتھم گتھا بھی ہوئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت کے جاتے ہی پولیس اہلکار بھی چلے گئے تھے جس کے بعد امداد کیلیے آنے والے متاثرین نے ٹرک پر قبضہ کیا اور سامان لے گئے۔
Load Next Story