علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
11 تا 17 ستمبر 2023
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ تا20اپریل
آپ کا سیارہ مریخ میزان سے گزر رہا ہے اور زہرہ اسد میں ہے، گویا پسند کے رشتے اور تعلق کی طرف توجہ کا امکان ہے۔ شمس سنبلہ سے گزر رہا ہے، آپ کے رومانوی امور میں روانی متاثر نظر آتی ہے۔ جیسا آپ چاہتے ہیں ممکن ہے بالکل ویسا نہ ہو۔ کچھ ناپسندیدہ حالات سے سامنا ہوسکتا ہے۔ اپنی صحت خصوصاً معدے کا خیال رکھیں۔
برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
مشتری جو کہ آپ کے زائچے میں پرانی اور خاندانی بیماریوں اور مسائل کا نمائندہ ہے آپ کے سیارے کو متاثر کررہا ہے۔ پیچیدگیاں بڑھتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور وراثتی امور میں جلدبازی سے گریز بہتر ہے۔ بچوں کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ ان کی مصروفیات پر نظر رکھیں۔
برج جوزا
سیارہ عطارد، 21مئی تا 21 جون
آپ کا سیارہ عطارد سنبلہ میں الٹا ہے اور قمر سے اس کا قران صحت میں الجھنیں لاسکتا ہے۔ سوچوں میں تضاد اور عجیب بے رغبتی اور اکتاہٹ کا اندیشہ ہے۔ گھر اور والدہ کے اردگرد آپ کی توجہ رہ سکتی ہے۔ آپ اپنے کیریئر سے متعلق نئے سرے سے منصوبہ بندی کریں۔ ان دنوں جن خطوط کو آپ حتمی سمجھ رہے ہیں۔یہ حتمی نہیں ہیں۔ صدقہ دیں اور زیادہ نہ سوچیں۔
برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
اسی ہفتے نیا چاند طلوع ہورہا ہے۔ نئے چاند کا مطلب چاند کا سورج سے قران یعنی ملاقات ہے اور یہ ملاقات برج سنبلہ میں ہورہی ہے جو کہ آپ کے سفر، سوچ سمجھ اور قریبی افراد کا سیارہ ہے۔ یہاں عطارد راجع ہے۔ نیا معاہدہ نیا سفر، نئی سواری کے امکانات ہیں، لیکن اس میں کچھ ناگوار شقیں بھی شامل ہیں جو بعد میں آپ کے لیے مشکل کا سبب بن سکتی ہیں۔
برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
اولاد کے مستقبل کے لیے بہتر منصوبہ بندی پر توجہ مرتکز ہوسکتی ہے۔ اس ہفتے کسی اجنبی سے یا بیرون سے مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ ممکن ہے کوئی پرانا رکا ہوا مسئلہ حل ہوجائے۔پرانا کیس بھی کسی حتمی فیصلہ کن صورت حال کی طرف جاسکتا ہے۔ اپنی خوراک کا خصوصاً خیال رکھیں۔بے احتیاطی سے معدے میں نامناسب غذا جاسکتی ہے۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
مریخ آپ کے خانۂ مال میں کیتو کے ساتھ ہے۔ اپنے مال یعنی اپنی جیب کا خیال رکھیں۔ کسی کی بری نظر آپ کی جیب پر ہے۔ چہرے پر زخم کا اندیشہ موجود ہے۔ سورج اور چاند کا قران آپ کے طالع میں ہونے جارہا ہے۔ آپ کی زندگی کا یہ اہم ہفتہ ہوسکتا ہے۔ بیرون ملک، اجنبی اور ازدواجی امور میں چیزیں ایک واضح اور نیا رُخ اختیار کرنے جارہی ہیں۔ صبر سے کام لیا تو آپ کو آپ کے مقاصد میں کام یابی ضرور ملنے والی ہے۔
برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
آپ کے لیے نیا چاند بارھویں خانے میں طلوع ہورہا ہے۔ بیرون ملک سے منسلک بزنس یا جاب کرنے والے افراد کے لیے ایک بہتر وقت ہوسکتا ہے۔ نئی پیش کش نیا موقع مل سکتا ہے۔ کوئی مہربان دوست کہ جس پر آپ بھروسا کرتے ہیں ہیراپھیری کرسکتا ہے۔ آپ کی سوچ و فہم و فراست کا سیارہ کم زور بھی ہے اور رجعت میں بھی آچکا ہے آپ کی سوچیں الجھی ہوئی رہ سکتی ہیں۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کا سیارہ بارھویں خانے سے گزر رہا ہے۔ کچھ امیدیں آپ کو خوش گمانی کی طرف لے جا سکتی ہیں۔ کیریئر اور بزنس کے کام آسانی سے نہیں ہونے والے کئی الجھنوں سے گزرنا پڑسکتا ہے۔ دوست کا رویہ بھی نامناسب ہوسکتا ہے۔ ممکن ہے اس میں اس کی نیت کی خرابی نہ ہو، اس لیے صبر سے کام لیں اورمناسب وقت کا انتظار کریں۔
برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
کاموں میں رکاوٹ اپنی جگہ ہے لیکن ایک بزرگ کی دعا اور کی گئی کوششوں سے آپ کی مشکل کسی قدر آسان ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ آپ کے کیریئر اور بزنس میں ایک نیا باب شروع ہوسکتا ہے، اگرچہ اس میں ایک تیسرے شخص کی مداخلت موجود ہے، لیکن فی الحال یہی آپ کے لیے بہتر ہے۔ عدالتی کارروائی ہوسکتی ہے۔ پرانے کیس پھر سر اٹھانے والے ہیں۔
برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
آپ کا سیارہ زحل رجعت میں ہے اور تیسرے خانے سے گزر رہا ہے، جس کے ساتویں یعنی آپ کے نویں خانے میں عطارد شمس و قمر قران کرنے جارہے ہیں۔ قمر آپ کے ساتویں کا مالک ہے۔ یہاں اس بات کا امکان ہے کہ ایک پرانا تعلق پھر نیا ہونے جارہا ہے اور آپ رشتۂ ازدواج میں بندھ سکتے ہیں یا رشتہ طے ہوسکتا ہے یا کم ازکم اس میں پیش رفت کا امکان ہے۔
برج دلو
سیارہ یورنیس، 21 جنوری تا 19 فروری
صحت کی خرابی کا شدید اندیشہ موجود ہے۔ اپنی غذا پر توجہ دیں کیوںکہ زحل دوسرے گھر میں رجعت میں ہے۔ ایسے میں نامناسب غذا آپ کے معدے اور آنتوں میں کسی تکلیف کی وجہ بن سکتی ہے۔ سفر میں احتیاط برتیں۔ قریبی افراد سے اپنے تعلق کو بگاڑ کی طرف نہ جانے دیں۔ اکثر سیارگان رجعت میں ہیں۔ پرانا کیس پھر تازہ ہوسکتا ہے وراثتی مسئلہ سر اٹھاسکتا ہے۔
برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
چاند آپ کے محبوب اور اولاد کا سیارہ ہے جو کہ آپ کے شادی کے خانے میں شمس سے قران کررہا ہے۔ یہیں عطارد موجود ہے۔ آپ کی پسند کی جگہ رشتہ ہونے کے امکانات ہیں۔ اس میں کچھ گفتگو یا امور طے کرتے وقت نامناسب شرائط سے سامنا ہوسکتا ہے۔ ازدواجی زندگی میں کچھ توتو میں میں یا اختلاف رائے ہوسکتا ہے۔