خیبر پختونخوا ڈینگی کیسز تیزی سے بڑھنے لگے 5 اضلاع ہائی رِسک قرار
پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ اور بٹگرام میں ڈینگی کیسز کا زیادہ اندراج، صوبے میں متاثرہ کیسز کی تعداد 165 ہو گئی
خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے بعد حکام نے 5 اضلاع کو ہائی رِسک قرار دیا ہے۔
حکام کے مطابق صوبے کے 5 اضلاع پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ اور بٹگرام میں ڈینگی کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے بعد انہیں ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔ صوبے میں ڈینگی کے متاثرہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 165 ہو چکی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 38،مردان 32،صوابی 19،چارسدہ 14 اور بٹگرام میں 12 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں اب تک 20 اضلاع سے ڈینگی کے کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔
بعض اضلاع بنوں، ہنگو، تورغر، لکی مروت،خیبر اور ہری پور سے چند ہی کیسز کا اندراج ہوا ہے۔ نگران مشیر صحت نے ہائی رِسک اضلاع میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔