’’ایشیاکپ کیا ٹیم کا پہلے سے اعلان گلے تو نہیں پڑرہا‘‘

بھارت کے خلاف میچ میں بھی ایک دن قبل پلئینگ الیون کا اعلان کردیا گیا تھا

بھارت کے خلاف میچ میں بھی ایک دن قبل پلئینگ الیون کا اعلان کردیا گیا تھا (فوٹو: پی سی بی)

ایشیاکپ کے دوران پاکستانی پلئینگ الیون کا اعلان ایک روز قبل کرنا ٹیم کیلئے مہنگا ثابت ہوگیا۔

گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو ایشیاکپ کے اہم معرکے میں بھارت سے 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تو ٹیم کی کارکردگی پر سوال اُٹھنا شروع ہوگئے جبکہ کچھ صارفین نے پلئینگ الیون کا ایک روز پہلے اعلان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

عام طور پر ٹیم کا اعلان اُسی دن میچ سے کچھ دیر پہلے کیا جاتا ہے تاہم پاکستان نے ایشیاکپ میں اپنی پلئینگ الیون کا اعلان ایک روز پہلے کیا تاکہ حریف ٹیم کو ذہنی طور پر دباؤ میں لایا جاسکے تاہم بھارت کے خلاف میچ میں یہ حربہ کارگر ثابت نہ ہوا بلکہ پاکستان کے گلے پڑگیا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بھارت سے ہارنا پاکستان کو مہنگا پڑگیا، فائنل کھیلنے کے لالے پڑگئے


حریف ٹیم کو پاکستانی بالرز کے خلاف جَم کر پریکٹس کرنے کا موقع ملا اور یوں بھارتی ٹیم پاکستانی بالرز کیخلاف اچھی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اُتری اور محض 2 وکٹون کے نقصان پر 356 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف تاریخی شکست! بابر الیون کی باڈی لینگونج پر سوالات اُٹھ گئے

پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ملی، یہ ون ڈے میں پاکستان کی دوسری بدترین شکست ہے اس سے قبل سری لنکا نے 2009 پاکستان کو 234 رنز سے ہرایا تھا۔

https://x.com/iamqadirkhawaja/status/1701327160416600097?s=20
Load Next Story