روہت تیزترین 10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے
بھارتی کپتان نے یہ سنگ میل اپنے ون ڈے کیریئر کی 241 ویں اننگز میں حاصل کیا
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ون ڈے فارمیٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔
منگل کو کولمبو میں سری لنکا کیخلاف ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں روہت شرما نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 241 ویں اننگز میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔ میچ کے دوران انہوں نے 48 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل روہت شرما اس سنگ میل سے صرف 22 رنز دور تھے۔ انہوں نے اتوار کو اسی میدان میں پاکستان کے خلاف بھی نصف سنچری بنائی تھی۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ کوہلی ون ڈے میں تیزترین 13 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے
روہت شرما صرف 241 اننگز میں تیز ترین 10 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے دوسرے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے ویرات کوہلی نے 205 اننگز میں 10،000 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم تیسری مرتبہ 'آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ' کا اعزاز لے اُڑے
بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 259 اننگز میں 10 ہزار ون ڈے رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا جبکہ بھارت کے ہی سارو گنگولی نے 263 اننگز میں 10 ہزار بنائے تھے۔
مزید پڑھیں: نسیم، حارث کی انجریز، پاکستان نے زمان اور شاہنواز کو طلب کرلیا
ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والوں میں پہلی چار پوزیشن پر بھارتی کرکٹرز ہی براجمان ہیں جبکہ پانچویں نمبر پر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ موجود ہیں جنہوں 266 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔