گرمی میں شہریوں کو آلو بخارے کا شربت لو سے محفوظ رکھتا ہے
شدیدگرمی اورحبس میں مشروبات کی فروخت بڑھ گئی، املی آلوبخارے کاشربت ہرعمرکے افرادشوق سے پیتے ہیں،شربت فروش شہزاد
کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے موسم میں ٹھنڈے مشروب کی فروخت بڑھ گئی۔
گرمی سے پریشان شہری پیاس بجھانے اور گرمی سے محفوظ رہنے کے لیے ٹھنڈے مشروبات پیتے ہیں، شہر میں اس وقت املی آلو بخارے، روح افزا اورخربوزے کے شربت اور گلوکوز ملے شربت کی فروخت بڑھ گئی ہے، ایکسپریس نے املی، آلو بخارے اور گلوکوز ملا شربت فروخت کرنے والوں پر سروے کیا،10سال سے شربت فروخت کرنے والے شربت فروش محمد شہزاد نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ کئی برس سے گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے، مئی سے جولائی تک بڑھتی گرمی اور لو چلنے کی وجہ سے ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھے گی جس سے شربت فروخت کرنے والوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے،گرمی کا موسم بیروزگاروں کو عارضی روزگار فراہم کرتا ہے۔
جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کے باعث سیکڑوں افراد کراچی آکر مختلف پیشوں سے وابستہ ہوجاتے ہیں، گرمیوں میں ٹھنڈے مشروب فروخت کرنے والے افراد مختلف برادریوں سے تعلق رکھتے ہیں، رواں برس مئی میں ہی گرمی عروج پر ہے اسی لیے شہر میں جا بجا املی آلو بخارے کے شربت کی فروخت بڑھ گئی ہے، کھارادر، صدر، اولڈ سٹی ایریا،گارڈن ،لائنز ایریا،پی آئی بی کالونی، لیاقت آباد،گولیمار،ناظم آباد،اورنگی ٹاؤن،سرجانی ٹاؤن،لانڈھی، کورنگی،ملیر کے بازاروں ، مارکیٹوں ، اسپتالوں ، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر شربت فروخت کیا جا رہا ہے، آلو بخارے کا شربت پینے میں ذائقے دار ہوتا ہے اور شدید گرمی میں لو سے محفوظ رکھتا ہے اور جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے، شربت کی فروخت صبح 8 بجے شروع ہوکر رات گئے جاری رہتی ہے، سارا دن محنت کے بعد اچھی آمدن ہوجاتی ہے املی اور آلو بخارے کا شربت ہر عمر کے افراد شوق سے پیتے ہیں، شہر میں 2 ہزار سے زائد افراد اس کام سے وابستہ ہیں۔