پاک بحریہ اور اے این ایف کا مشترکہ آپریشن 235 ملین ڈالر کی منشیات ضبط

بحیرہ عرب میں آپریشن کے دوران ضبط کی گئی 782 کلو منشیات قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد

مشترکہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا

پاک بحریہ اور اے این ایف کے مشترکہ آپریشن میں 235 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کرلی گئی۔

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور اینٹی نارکاٹکس فورس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا۔ اس دوران 782 کلو منشیات ضبط کی گئیں۔


ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 235 ملین ڈالر ہے۔ ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکاٹکس فورس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
Load Next Story