ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے
رواں ماہ پی آئی اے ایف بی آر کو 2 ارب 50 کروڑ روپے ادا کرے گا
فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے۔
پی آئی اے نے تحریری طور پر رواں ماہ ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد رواں ماہ پی آئی اے ایف بی آر کو 2 ارب 50 کروڑ روپے ادا کرے گا۔ مجموعی طور پر 8 ارب روپے کی ادائیگی پی آئی اے نے کرنی ہے۔
ایف بی آر نے ایک ہفتہ قبل فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمند کر دیے تھے اور بینک اکاؤنٹس منجمند ہونے سے پی آئی اے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا۔
بینک اکاؤنٹس منجمند ہونے سے پی آئی اے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔