لیاری میں منشیات فروش شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

لیاری کلا کوٹ کے علاقے میں شوہر یونس کے ہاتھوں 23 سالہ سندس کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

لیاری میں پولیس نے منشیات فروش شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاری کلا کوٹ کے علاقے میں شوہر یونس کے ہاتھوں 23 سالہ سندس کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ شوہر یونس کے خلاف درج کیا گیا ہے۔


ایس ایچ او کلا کوٹ مٹھل شر کا کہنا ہے کہ سندس کا شوہر منشیات فروش اور منشیات کا عادی تھا، لڑکی سندس نے کئی مرتبہ خاندان میں مارپیٹ کی شکایات کی ہیں مگر کسی نے کوئی کارروائی نہیں کی جس کے بعد 12 ستمبر کو افشانی گلی میں واقع فلیٹ میں یونس اور سندس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ فائرنگ تک پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم یونس نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم کی گرفتاری تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے ۔
Load Next Story