انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی ریڈ بک جاری 8 خواتین بھی شامل

ایف آئی اے کی جاری کردہ ریڈ بک میں سب سے زیادہ 34 ملزمان اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں

فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی 12ویں ریڈ بک جاری کردی، جس میں 8خواتین کا نام بھی شامل ہے۔

ایف آئی اے کی ریڈ بک میں شامل 156 انسانی اسمگلرز کو مطلوب قرار دیا گیا ہے، جن کے خلاف ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں متعدد مقدمات درج ہیں۔


ریڈ بک کے مطابق آئی اے لاہور زون کو 20، گوجروانولہ زون کو 71، فیصل آباد زون کو 12، ملتان زون کو 3 ملزمان مطلوب ہیں جبکہ اسلام آباد زون کو 34، کراچی زون کو 12، بلوچستان اور کے پی زون کو 2، 2 انسانی سمگلرز مطلوب ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے، انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹس بلیک لسٹ کردیے گئے ہیں۔
Load Next Story