ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر بردار طیارہ تباہ ہلاکتوں کا خدشہ
نجی ملکیت کا طیارہ مسافروں کو لے کر آندھرا پردیش سے ممبئی پہنچا تھا
بھارت کے ممبئی ایئرپورٹ میں لینڈنگ کے دوران ایک مسافر بردار طیارہ پھسلن کے باعث رن وے سے اتر کر حادثے کا شکار ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریئل اسٹیٹ ادارے کی زیر ملکیت کینیڈا کی فضائی کمپنی کے بزنس کلاس نجی طیارے میں 5 مسافر اور عملے کے 3 ارکان موجود تھے جو آندھرا پردیش سے ممبئی پہنچا تھا۔
ممبئی ایئرپورٹ کے رن وے پر بارش کے باعث پھسلن تھی جس کے باعث طیارہ لینڈنگ کے بعد سنبھل نہ پایا اور180 ڈگری کے زاویے پر گھوم کر رن وے سے اتر گیا۔
طیارے کا اگلا حصہ زمین سے ٹکرانے کے بعد آدھا حصہ تباہ ہوگیا۔ دونوں پائلٹس شدید زخمی ہوگئے تھے جب کہ مسافروں کو بھی معمولی چوٹیں آئیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ طیارہ مکمل طور تباہ ہوگیا۔ رن وے کو بند کرنے کے بعد تمام پروازوں کو گوا اور احمد آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔
ایوی ایشن نے مزید بتایا کہ ہوائی اڈے پر روزانہ ایک رن وے استعمال ہوتا ہے اس لیے پروازوں کو دوسرے شہروں کی طرف موڑنا پڑا۔