اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

25 غیر ملکیوں کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے حراست میں لے لیا گیا ہے، ذرائع

—فوٹو: فائل

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے احکامات پر اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق پولیس نے 25 غیر ملکیوں کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے حراست میں لے لیا اور اب تک 14 فارن ایکٹ کے تحت 57 غیر قانونی مقیم غیر ملکی اڈیالہ جیل منتقل کیے جا چکے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ زیر حراست غیر ملکیوں کو ان کے ملک بھجوانے کے انتظامات عمل میں لائے جارہے ہیں، پاکستان میں قیام ملکی قوانین کے مطابق ہی ممکن ہے، غیر قانونی رہائش پذیر افراد کی معاونت کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے، رہائشی، مالی اور روزگار کی شکل میں غیر قانونی مقیم افراد کو معاونت کرنا جرم ہے۔
Load Next Story