ایشیاکپ سری لنکا کیخلاف شکست سابق کپتان مایوس ہوگئے

مجھے امید ہے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے "بہتر منصوبہ بندی" کریں گے، محمد حفیظ

مجھے امید ہے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے "بہتر منصوبہ بندی" کریں گے، محمد حفیظ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ بھی ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر شدید مایوس ہوگئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کولمبو میں سری لنکا کے ہاتھوں ناک آؤٹ مقابلے میں شکست پر لکھا کہ ایشیاکپ کے دوران جس طرح چیزیں پھیلی ہیں میں اس سے مایوس ہوں تاہم مجھے امید ہے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے "بہتر منصوبہ بندی" کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو شکست دیکر سری لنکا ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچ گیا


گزشتہ روز سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، وہ 17 ستمبر کو بھارت کیخلاف کولمبو میں ٹکرائیں گے۔

قومی ٹیم نے بارش سے متاثرہ 42 اوورز کے میچ میں 252 رنز بنائے، آئی لینڈرز نے ہدف میچ کی آخری گیند پر حاصل کیا۔

Load Next Story