استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست خارج
الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 206، 209 اور 210 کے تحت سیاسی جماعت کو رجسٹرڈ کیا جاتا ہے، فیصلہ
الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست خارج کر دی۔
استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا معاملہ زیر التوا ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 206، 209 اور 210 کے تحت سیاسی جماعت کو رجسٹرڈ کیا جاتا ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور استحکام پاکستان تحریک کے ناموں میں واضح فرق ہے اس لیے استحکام پاکستان پارٹی کے نام کے خلاف درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔
فیصلے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوا، استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے بعد انتخابی نشان الاٹ کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے پر استحکام پاکستان تحریک کی نائب صدر ایمن جاوید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج الیکشن کمیشن نے ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کیا ہے، الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست کو نہ صرف مسترد کیا بلکہ الیکشن ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور استحکام پاکستان تحریک میں کیا فرق ہے؟ ہم اس فیصلے کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کریں گے، پاکستان کی سیاست میں شوگر مافیا کا راج نہیں چلے گا، ہمارا منشور اس ملک کا استحکام ہے۔