خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
ملزمان قابل اعتراض ویڈیوزکی آڑ میں متاثرہ خواتین کو بلیک میل کر رہےتھے ، ترجمان ایف آئی اے
ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان نے عثمان سعید اور ذیشان نامی ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان سعید کو بورے والا جبکہ ذیشان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزمان قابل اعتراض ویڈیوزکی آڑ میں متاثرہ خواتین کو بلیک میل کر رہےتھے اور انہوں نے یہ مواد متاثرہ خواتین کے رشتے داروں کو بھی بھیجا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے موبائل سے قابل اعتراض ڈیٹا برآمد کیا گیا ہےا ور ملزمان کے موبائل فونز کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔