پاکستان اور یونان کے درمیان انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا معاہدہ
اس اسٹریٹجک شراکت داری سے اہم معلومات کے تبادلے اور مجرمانہ تحقیقات میں باہمی تعاون بڑھے گا، ڈی جی ایف آئی اے
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور ہیلینک( Hellenic) پولیس یونان کے مابین انسانی اسمگلنگ وہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام سمیت تارکین وطن کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔
تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ہیومن ٹریفکنگ کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پاکستان اور ہیلینک پولیس یونان کے مابین مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوگئے۔
ڈائریکڑ جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ اور یونان پولیس کے نمایندے نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں ایم او یو پر سائن کیے۔
ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے اداروں کے مابین دستخط انسانی اسمگلنگ اور تارکین وطن کی اسمگلنگ کے خلاف مسلسل جنگ میں ایک اہم موڑ کی نشاندہی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اسٹریٹجک شراکت داری اہم معلومات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرے گی، اس سے مجرمانہ تحقیقات میں باہمی تعاون بڑھے گا اور دونوں جانب کے افسران و اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن بٹ کا کہنا تھا کہ تاریخی معاہدہ بین الاقوامی جرائم کا مقابلہ کرنے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے مشترکہ عزم کے ساتھ دونوں ممالک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔