جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور
پرویز الہیٰ کے پاس سے کچھ برآمد نہیں ہوا، بیس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائی جائیں، عدالت کا حکم
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پرویز الہیٰ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جہاں جج نے ریمارس دیے کہ پرویز الہیٰ سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔
عدالت نے چوہدری پرویز الہیٰ کی جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے بیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر نے مزید کسی مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔