لیجنڈ اداکارہ ممتاز بیگم کے اعزاز میں پُروقار تقریب کا انعقاد
الحمرا میں منعقد کی گئی محفل میں عارف لوہار سمیت دیگر گلوکاروں اور ڈانسرز نے بھی پرفارم کیا
الحمرا میں لیجنڈ اداکارہ ممتاز بیگم کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں فلم اسٹار میرا، سنگیتا، اداکار شاہد، غلام محی الدین، گلوکار عارف لوہار، شیزا جہاں، گلاب، نرمل شاہ، فلم ڈائریکٹر سید نور، پرویز کلیم، حسن عسکری،کامیڈین طاہر نواز، شاہد خان، اظہر رنگیلا سمیت شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز ملک تھے۔
اس موقع پر نہ صرف نامور اداکارہ ممتاز کو خراج تحسین پیش کیاگیا بلکہ ممتاز فنکاروں، گلوکاروں اور فلم ڈائریکٹرز کوفنی خدمات کے اعتراف میں میڈلز بھی پہنائے گئے۔
پاکستان فلم انڈسٹری لاہور اور کونسل اور سی جے ایف پی کے زیر اہتمام رنگا رنگ تقریب میں نامور گلوکاروں نے ممتاز بیگم کے فلمی گیت گائے اور اداکاراؤں نے ان کے گیتوں پر ڈانس پرفارمنس پیش کی ۔مختلف فلمی شخصیات نے ممتاز کی فنی خدمات پر روشنی ڈالی ۔تقریب میں ممتاز بیگم کی فلموں کے حسین مناظر پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔
گائیکی کامظاہرہ کرنے والے اور ڈانس پرفارمنس پیش کرنے والے فنکاروں میں عارف لوہار ،شیر میانداد خان،نرمل شاہ ،گلاب ،ماہم رحمن ،زینت نور ،شیزا جہاں،نصیر خواجہ،اظہر رنگیلا،نمرین بٹ اور رینا ملتانی شامل تھے۔تقریب میں ایگزیکٹو ڈائر لاہور آرٹس کونسل طارق محمود چودھری، فلمسٹار شاہد،فلمسٹار غلام محی الدین،سنگیتا ،میرا،دردانہ رحمان، سید نور، الطاف حسین، شہزاد رفیق، آغاحسن عسکری، جرارضوی، راشدمحمود، چوہدری اعجاز کامران،پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن کے چیئرمین ذوالفقارعلی مانا، فلمسازصفدرملک،امروزیہ ،پپو سمراٹ، محمد پرویز کلیم ،طاہر انجم،شاہد خان، باسوچودھری، حیدر راج ملتانی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں شوبزانڈسٹری سے وابستہ اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی شخصیات کو سی جے ایف پی اوراشرف خان کی جانب سے میڈلز پہنائے گئے۔ کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان کی طرف سے ممتاز بیگم کو خصوصی شیلڈ سے نوازاگیا۔ یادرہے کہ فلمسٹار ممتاز بیگم 32برس قبل اپنے کیریئرکے عروج پر فلمی دنیا چھوڑ کر کینیڈامنتقل ہوگئی تھیں اور اب وہ ایک طویل عرصہ بعد اپنے بیٹے ذیشان راحیل باری کے ہمراہ پاکستان آئیں ہیں۔