نوے روز میں الیکشن صدر عارف علوی کی غیر آئینی خطا کو تحفظ نہیں دیا جاسکتا پی ٹی آئی

نوے دن میں الیکشن کے حوالے سے دائر درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات پر پی ٹی آئی نے اپیل دائر کردی

(فوٹو : فائل)

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں دائر 90 دن میں انتخابات کرانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کردی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں صدر مملکت کو فریق بنانے کے اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر مملکت قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے تاریخ دینے کے آئینی اختیار کے استعمال میں ناکام رہے، غیر آئینی خطا کو آرٹیکل 248کے تحت تحفظ نہیں دیا گیا۔


پاکستان تحریک انصاف نے نوے دنوں میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف دائر کردہ اپیل میں مزید کہا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات جوڈیشل نوعیت کے ہیں، رجسٹرار آفس جوڈیشل نوعیت کے اعتراضات نہیں لگا سکتا۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس اعتراضات کو ختم کرکے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ صدر مملکت قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے تاریخ دینے کے آئینی اختیار کے استعمال میں ناکام رہے،غیر آئینی خطاء کو آرٹیکل 248کے تحت تحفظ نہیں دیا گیا، رجسٹرار سپریم کورٹ کا صدر مملکت کو فریق بنانے پر عائد کردہ اعتراض درست نہیں، اعتراضات ختم کرکے کیس سماعت کیلٸے مقرر کیا جائے۔

واضح رہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی آئینی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔
Load Next Story