ایشیاکپ فاتح اور رنر اَپ ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملے گی

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کتنی رقم ادا کی جائے گی، جانیے

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کتنی رقم ادا کی جائے گی، جانیے (فوٹو: سری لنکن کرکٹ بورڈ)

ایشیاکپ کے فائنل میں آج سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، شائقین کرکٹ کے دماغ میں سوال گردش کررہا ہے کہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیاکپ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے 2 ہزار ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 5 کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار روپے) سے زائد انعامی رقم دی جائے گی۔

اسی طرح ایشیاکپ کی رنز اَپ ٹیم کو 1 ہزار ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 96 لاکھ 42 ہزار روپے) سے زائد رقم ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی افواہیں جھوٹ نکلیں


ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ٹورنامنٹ میں شریک دیگر 4 ٹیموں کو بھی ایونٹ میں حصہ لینے پر رقم ادا کرے گا، پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے پر بنگلادیش کو 62 ہزار 500 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 1 کروڑ 85 لاکھ 26 ہزار روپے)، چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کو 31 ہزار 250 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 92 لاکھ 63 ہزار روپے) روپے ملیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو شکست دیکر سری لنکا ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ٹورنامنٹ میں گروپ اسٹیج کی دو ٹیمیں یعنی افغانستان اور نیپال کو 12 ہزار 500 ڈالرز رقم ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت ایشیاکپ کا اعزاز 7 بار اپنے نام کرچکا ہے جبکہ سری لنکا نے یہ اعزاز 6 مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔
Load Next Story