لاہور سسرالیوں نے بہو کو تیل چھڑک کر آگ لگادی
23 سالہ فائزہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا
سسرالیوں نے گھریلو جھگڑے پر 23 سالہ فائزہ کو تیل چھڑک کر آگ لگادی، پولیس نے شوہر اور ساس کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اچھرہ کے علاقے ریڑھی والا چوک میں سسرالیوں نے گھریلو جھگڑے پر 23 سالہ فائزہ کو تیل چھڑک کر آگ لگادی، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بتایا کہ اچھرہ پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خاوند اور ساس کو گرفتار کرلیا ہے۔
عمارہ شیرازی کے مطابق خاوند اسد اور ساس عظمٰی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے اسپتال جاکر متاثرہ خاتون کی عیادت بھی کی۔