بھارت اوباش نوجوانوں کی حرکت نے17 سالہ طالبہ کی جان لے لی ویڈیو وائرل

پولیس نے اوباش نوجوانوں کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا

پولیس نے اوباش نوجوانوں کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا، فوٹو: ویڈیو گریب

بھارتی میں 2 اوباش نوجوانوں نے سائیکل سوار 17 سالہ طالبہ کو دوپٹا (اسکول کی وی) کھینچ کر سڑک پر گرا دیا اور پیچھے سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل نے لڑکی کو کچل دیا جب کہ پولیس نے ڈرامائی انداز سے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے علاقے امبیڈکرنگر کی مصروف شاہراہ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اسکول سے گھر سائیکل پر جانے والی 17 سالہ طالبہ کو کچل دیا۔

یہ سمجھا جا رہا تھا کہ یہ معمول کا کوئی حادثہ ہے لیکن طالبہ کی سہیلی نے پولیس کو بتایا کہ نینسی پاٹل کو دو اوباش لڑکوں نے سائیکل سے گرایا اور بدقسمتی سے پیچھے سے آنے والی موٹر سائیکل نے کچل دیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ 17 سالہ نینسی اور اس کی سہیلی الگ الگ سائیکلوں میں اسکول سے واپس گھر جا رہی ہیں۔ اتنے میں دو موٹر سائیکل سوار نینسی کے اسکول یونی فرم کی وی کو کھینچتے ہیں۔
Load Next Story