پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تحت قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام

تمام شہدا ایصال ثواب کے لیے پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تحت ضلعی دفتر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

تمام شہدا ایصال ثواب کے لیے پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تحت ضلعی دفتر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ فوٹو : فائل

سانحہ علی انٹرپرائز گارمینٹس سائٹ کراچی، شوز فیکٹری لاہور، ابراہیم حیدری میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں شہید ہونیوالے ماہی گیروں سمیت


350سے زیادہ شہدا اور ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سیکریٹری اطلاعات معراج خٹک اور دو سینئر کارکنوں وسیم خٹک اور سلطان گلگتی کے ایصال ثواب کے لیے پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تحت ضلعی دفتر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر تمام شہدا کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی، دعا ممتاز عالم دین نصراللہ مدنی نے پڑھائی، فاتحہ سوئم میں شہید معراج خٹک کے والد احسان الدین خٹک، صوبائی وزیر ندیم احمد بھٹو، صدیق اکبر، عصمت اللہ خان، لطیف مغل، عابد ستی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں و کارکنوں نے شرکت کی۔
Load Next Story