ڈالر انٹر بینک میں 5 پیسے سستا اوپن مارکیٹ میں اتنا ہی مہنگا
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر5 پیسے گھٹ کر 98.80 روپے پر آگئی
زرمبادلہ کی منڈیوں میں ڈالر کی قدر کو مخصوص سطح پر منجمد کرنے کے حکومتی فیصلے کے بعد انٹربینک واوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتارچڑھائو کی رفتار سست ہوگئی ہے جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو روپے کی نسبت ڈالر کی قدر5 پیسے گھٹ کر 98.80 روپے پر آگئی۔
جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں اس کے برعکس روپے کی نسبت ڈالر کی قدر5 پیسے بڑھ کر 99.45 روپے کی سطح پر آگئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 98.50 تا99 روپے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر99 روپے تا99.90 روپے تک محدود ہے۔