ڈاکٹر منظور اور ڈرائیور کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ڈاکٹر صغیر
صوبائی وزیر صحت نے جناح اسپتال کا دورہ کیا، اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈاکٹر منظور میمن اور ان کے ڈرائیورکے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کرنے کیلیے کارروائی کریں۔
دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، وہ جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر منظور میمن اور ان کے ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد جنا ح اسپتا ل کا دورہ کر رہے تھے، انھوں نے ہلاک ہونے والے ڈاکٹر اور ان کے ڈرائیور کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور وا قعے کی تفصیلات دریافت کیں، انھوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات جن میں فرقہ وارانہ اور بھتہ خور عوامل شامل ہیں ان کے تدارک کیلیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، زندگی کا نعمل البدل کچھ نہیں لیکن اہلخانہ کی مالی معاونت حکومت کا فرض ہے اور اس سلسلے میں وہ وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کریںگے کہ حکومت کی جانب سے ور ثا کی مالی معاونت کیلیے معاوضہ کا اعلان کیا جائے۔