ایران میں معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا شاندار استقبال

ایرانی فٹبال کلب کا سعودی فٹبال کلب ٹیم سے میچ آج تہران میں ہوگا

ایرانی فٹبال کلب کا سعودی فٹبال کلب ٹیم سے میچ آج تہران میں ہوگا، فوٹو: فائل

سعودی فٹ بال کلب النصر کی ٹیم اے ایف سی چیمپئنز لیگ میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئی جہاں کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں نے ٹیم کو قافلے کی صورت میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے مداح دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ پرتگال کے شہرۂ آفاق فٹبالر نے حال ہی میں سعودی فٹبال کلب النصر میں شمولیت اختیار کی ہے اور سعودی عرب میں ہی مقیم تھے۔

سعودی فٹبال کلب النصر کی ٹیم اے ایف سی چیمپئنز لیگ میں حصہ لے رہی ہے اور اس سلسلے میں رونالڈو اپنی ٹیم کے ہمراہ تیہران پہنچے۔ اپنے پسندیدہ فٹبالر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سیکڑوں ایرانی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
Load Next Story