ورلڈ حلال فوڈ فیسٹیول کا لندن میں 23 ستمبر سے شاندار آغاز ہوگا
لندن کے کوئین الزبتھ اولمپک پارک کے اسٹیڈیم میں ہوگا
ورلڈ حلال فوڈ فیسٹیول 23 اور 24 ستمبر کو برطانیہ میں 8 سال بعد ہونے جا رہا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ فیسٹیول لندن کے کوئین الزبتھ اولمپک پارک کے اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں مسلم کمیونیٹی کی بڑی تعداد میں شرکت کی امید کی جا رہی ہے۔
اس فیسٹیول میں حلال کھانوں اور پکوانوں کے اسٹال لگائے جائیں گے اور کھانے پکانے کا مقابلہ بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ مختلف اسلامی ممالک کی ثقافتوں پر مبنی پروگرام بھی رکھے گئے ہیں۔
خواتین کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک حصہ شاپنگ کے لیے بھی رکھا گیا جہاں ملبوسات، میک اپ اور دیگر اشیا کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔
فیسٹیول میں بچوں کے لیے گیمز اور جھولے بھی ہوں گے اسی طرح موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا حلال فوڈ فیسٹیول ہے جو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں 8 سال بعد ہونے جا رہا ہے اس لیے شہری بہت زیادہ پُرجوش ہیں۔