راہول ویدیا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

گلوکار نے مداحوں کو بتایا کہ اُن کی اہلیہ و اداکارہ دیشا پرمار کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے

فوٹو: :سوشل میڈیا

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے رنراپ اور گلوکار راہول ویدیا اور اُن کی اہلیہ دیشا پرمار کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

راہول ویدیا نے مداحوں کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سے آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔

گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ اُن کی اہلیہ و اداکارہ دیشا پرمار کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by RAHUL VAIDYA (@rahulvaidyarkv)






اُنہوں نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی اہلیہ دیشا اور اُن کی بیٹی بالکل ٹھیک ہیں۔

اس خوشی کے موقع پر راہول ویدیا نے اپنے خاندان اور اسپتال انتظامیہ کا بےحد شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے راہول ویدیا کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس جوڑے کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ راہول ویدیا سال 2021 میں اپنی قریبی دوست اور اداکارہ دیشا پرمار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
Load Next Story