گلگت بلتستان حکومت کا سرکاری گاڑیوں پر ’’یہ گاڑی ٹیکس گزاروں کی ملکیت ہے‘‘ لکھنے کا حکم

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے تمام محکموں کو خط لکھ کر ہدایت کردی

(فوٹو : فائل)

گلگت بلتستان کی حکومت نے سرکاری گاڑیوں پر ''یہ گاڑی ٹیکس گزاروں کی ملکیت ہے'' لکھنے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت بلتستان حکومت نے انقلابی اقدام اٹھالیا، چیف سیکریٹری محی الدین وانی نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا جس کے تحت سرکاری گاڑیوں پر ''یہ گاڑی جی بی کے ٹیکس گزاروں کی ملکیت ہے'' لکھا جائے گا۔


چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے تمام محکموں کو خط لکھ کر یہ ہدایت کی ہے سرکاری گاڑیوں پر حکومت گلگت بلتستان کا لوگو لگایا جائے اور گاڑی عوام کی ملکیت ہے لکھا جائے۔ محی الدین وانی نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال روکنا ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کے فیصلے کی سوشل میڈیا پر زبردست تحسین کی جارہی ہے۔
Load Next Story