پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے میں امریکی ڈرون حملہ 10 افراد ہلاک 14 زخمی
امریکی ڈرون طیاروں نے خیبر ایجنسی سے ملحقہ افغان علاقے نازیان میں ایک گھر پر 3 میزائل داغے۔
افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے نازیان میں امریکی خود کار قاتل ڈرون کے میزائل حملے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے خیبر ایجنسی سے ملحقہ افغان صوبے ننگر ہار کے ضلع نازیان کے علاقے چنچا رو خوا میں ایک گھر پر 3 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
واضح رہے کہ امریکی خود کار قاتل ڈرون اکثر و بیشتر پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں میزائل حملے کرتے رہتے ہیں جس میں اب تک شدت پسندوں کے ساتھ ہزاروں معصوم شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔ ڈرون حملوں کی وجہ سے امریکی حکومت کو دنیا بھر میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔