آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات سیاسی صورت حال پر گفتگو

سابق صدر ملاقات کیلیے چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے اور صحت سے متعلق خیریت بھی دریافت کی

فوٹو ایکسپریس

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری چوہدری شجاعت سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ پہنچے اور صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔


دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چوہدری سالک اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔
Load Next Story