چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جامعہ میں اسلحہ بردار پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی کی موجودگی پر ناراضگی کا ا ظہار کیا

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قائد اعظم یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اجلاس میں بحثیت رکن شرکت کی جس کے بعد جامعہ کی سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ وائس چانسلر پروفیسر نیاز کی زیر صدارت اجلاس میں شریک ہوئے اور چیف جسٹس نے جامعہ میں اسلحہ بردار پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی کی موجودگی پر ناراضگی کا ا ظہار کیا۔


علاوہ ازیں سیکریٹری تعلیم وسیم اجمل کی سربراہی میں طلبہ یونین کے لیے قواعد طے کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔ اس موقع پرچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ طالبہ یونین غیر جماعتی ہو، فرقہ واریت، لسانی تقسیم سے پاک ہو اور یونیورسٹی کو اسلحہ و منشیات سے پاک رکھیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے پہلے قانون میں یونین موجود تھی، کسی کو بھی یونیورسٹی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہ دیں، ایجنسیوں کو بھی یونیورسٹی معاملات سے دور رکھیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جامعہ میں اعلیٰ تعلیم پر توجہ دی جائے۔ خیال رہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں آخری بار چیف جسٹس بھگوان داس نے دورہ کرکے اجلاس میں شرکت کی تھی۔ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایک بار آن لائن اجلاس میں شرکت کی تھی۔
Load Next Story