نسیم کے کندھے کی سرجری ہوگی بحالی فٹنس کیلیے 4 ماہ درکار

بھارت سے میچ میں آخری اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر جانے والے پیسر نسیم شاہ کا دبئی میں اسکین ہوا تھا

بھارت سے میچ میں آخری اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر جانے والے پیسر نسیم شاہ کا دبئی میں اسکین ہوا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی

نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوگی جب کہ انھیں فٹنس کی بحالی کیلیے 4ماہ درکار ہیں۔

ایشیاکپ میں بھارت سے میچ میں آخری اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر جانے والے پیسر نسیم شاہ کا دبئی میں اسکین ہوا تھا، پی سی بی کے مطابق مکمل طبی معائنے اور قابل ذکر ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد نسیم شاہ کو کندھے کی سرجری کرانے کا کہا گیا ہے جب کہ انہیں مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں 4ماہ لگیں گے۔


یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کی غیرحاضری میں بھی ورلڈکپ کیلیے پاکستانی پیس اٹیک مضبوط قرار

یاد رہے کہ انجرڈ پیسر کی جگہ حسن علی کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
Load Next Story