پرینیتی کی شادی میں پریانکا چوپڑا شرکت نہیں کریں گی

پریانکا چوپڑا نے لاس اینجلس سے اپنی کزن پرینیتی چوپڑا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

پریانکا چوپڑا کا اپنی کزن پرینیتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار: فوٹو بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی کزن پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شریک نہیں ہوں گی۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں صرف ایک دن باقی ہے اور پریانکا چوپڑا کی انسٹاگرام پوسٹ بتاتی ہے کہ وہ اب بھی امریکا میں ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے لاس اینجلس سے اپنی کزن پرینیتی چوپڑا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اودے پور میں پرینیتی اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت نہیں کریں گی۔




اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پرینیتی چوپڑا کی تصویر شیئر کی، پریانکا نے اپنی کزن اور راگھو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 'مجھے امید ہے کہ آپ اپنی زندگی کے سب سے خاص اور بڑے دن پر خوش اور مطمئن ہوں گے'۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا 24 ستمبر کو سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں اور گزشتہ روز یہ جوڑا اپنے اہلخانہ سمیت راجستھان کے شہر اودے پور پہنچ گیا تھا جہاں اُن کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پرینیتی چوپڑا کی مہندی کی تقریب آج ہوگی

راگھو اپنی دلہنیا پرینتی کو لینے کے لیے میواڑی انداز میں سجی ایک کشتی میں 'دی لیلا پیلس' جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرینیتی اور راگھو کی شادی کے لیے 'دی لیلا پیلس' کا مہنگا ترین 'مہاراجہ سویٹ' بھی بُک کرایا گیا ہے جس کا ایک دن کا کرایہ تقریباً بھارتی 10 لاکھ روپے ہے۔
Load Next Story