سعودی عرب  سے امن معاہدے کے قریب ہیں اسرائیل

فلسطینیوں کو یہودیوں کے علیحدہ ریاست کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

عرب ممالک کے ساتھ نئی امن راہداری قائم کی جائے گی، اسرائیلی وزیراعظم:فوٹو:فائل

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینیوں کو یہودیوں کے علیحدہ ریاست کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا۔ اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ دیرپا امن کے لیے کوشاں ہے۔


اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدہ دیگر عرب ممالک کو بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرنے پر آمادہ کرے گا۔ عرب ممالک کے تعاون سے نئی امن راہداری قائم کی جائے گی۔ سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان اسرائیل کو تسلیم کر کے سفارتی تعلقات قائم کر چکے ہیں۔
Load Next Story