لاہور میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے
کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل، واسا اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں متحرک، لیسکو ریجن میں بجلی فیڈرز بند
صوبائی دارالحکومت میں طوفانی بارش سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
گزشتہ رات لاہور میں شروع ہونے والی شدید بارش آج صبح تک جاری رہی، جس کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا جب کہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جس کے بعد واسا اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں نکاسی آب میں مصروف ہیں۔
کئی گھنٹے تک مسلسل ہونے والی بارش کے نتیجے میں جوہر ٹاون ، گلبرگ ، گارڈن ٹاؤن میں پانی جمع ہوگیا ۔ اس کے علاوہ لکشمی چوک ، گوالمنڈی ، اکبری منڈی میں بھی کئی مقامات پر پانی کھڑا ہے جب کہ گلشن راوی رستم پارک میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ۔
بارش کے بعد ضلعی انتظامیہ اور واسا کی ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 97 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گلشن راوی 83 قرطبہ چوک 80 جب کہ جوہر ٹاؤن میں 67 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ رات گئے شروع ہونے والی بارش دن میں بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے شاہراہوں اور گلی محلوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔
دریں اثنا آغاز گلزار انڈرپاس کی جانب درخت گر گیا، جس سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
علاوہ ازیں لیسکو ریجن میں بارش سے 100 فیڈرز سے بجلی سپلائی بند ہو گئی۔ اُدھر شیخوپورہ، ننکانہ،قصور ،اوکاڑہ کے علاقے میں 40 فیڈرز بند ہو گئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 60 فیڈرز بند ہوگئے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔