وکلا کیخلاف کرپشن مقدمات پر لاہور بار کا احتجاج عدالتوں کو تالے لگادیے

کورٹ کے دروازوں کو تالے لگا دیے، سائلین کا داخلہ بند، پولیس اور اینٹی کرپشن اہلکاروں کے داخلے پر پابندی

کورٹ کے دروازوں کو تالے لگا دیے، سائلین کا داخلہ بند، پولیس اور اینٹی کرپشن اہلکاروں کے داخلے پر پابندی

اینٹی کرپشن کی جانب سے وکلا پر مقدمات درج کرنے کے خلاف لاہور بار ایسوسی ایشن نے سیشن کورٹ کے مرکزی دروازوں پر تالے لگا دیے اور پولیس، اینٹی کرپشن اور سائلین کا داخلہ بند کر دیا۔


سیشن عدالت کے دروازوں کے باہر سائلین کا رش لگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دور دراز علاقوں سے آئے ہیں ہمیں داخلے کی اجازت دی جائے اور ہمارے مقدمات میں پیش ہونے دیا جائے۔

لاہور بار نے اینٹی کرپشن کی جانب سے وکلاء کے خلاف کارروائیوں پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 25 ستمبر سے اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کا احاطہ عدالتوں میں داخلے ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، کسی اینٹی کرپشن کے ملازم اور افسر کو احاطہ عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Load Next Story