سعودی قومی دن پر کرسٹیانو رونالڈو عرب ثقافتی رنگ میں ڈھل گئے

النصر کلب نے سعودی قومی دن کی مناسبت سے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی

فوٹو: فائل

سعودی عرب کے قومی دن پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو مقامی ثقافت کے رنگوں میں ڈھل گئے۔

سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے النصر کلب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ہاتھوں میں تلوار تھامے سعودی عرب کے ثقافتی لباس میں دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں رونالڈو کے علاوہ سینیگال کے ساڈیو مانے سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی سعودی عرب کے قومی دن کا جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کھلاڑی ہاتھوں میں تلوار تھامے روایتی لوک گیت پر رقص کررہے ہیں۔
Load Next Story