یکم اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو خوش خبری سنائیں گے وزیر تجارت

ڈالر کی قیمت کم ہونے سے پیٹرول کی قیمت بھی کم ہوسکتی ہے، نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز

فوٹو اسکرین گریپ

نگراں وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو خوش خبری سنائیں گے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت کم ہوئی ہے، کرنسی مستحکم ہوئی تو قیمتیں بھی یقینی طور پر کم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ کراچی کی تاجر برادری پورے پاکستان کیلیے بہت اہم ہے۔

گورنر سندھ نے پیش گوئی کی کہ امریکی ڈالر تیزی سے ڈھائی سو روپے تک آجائے گا، تاجروں نے توانائی بحران اور درآمدات کی کمی کے حوالے سے اپنے خدشات رکھے ہیں۔
Load Next Story