کولکتہ پولیس نے پاکستان ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا پلان بنالیا

پاکستان ٹیم کیلیے مختلف اور زیادہ موثر پلان ہوگا، کولکتہ پولیس کمشنر ونیت گوئل

پاکستان ٹیم کیلیے مختلف اور زیادہ موثر پلان ہوگا، کولکتہ پولیس کمشنر ونیت گوئل۔ فوٹو: کولکتہ پولیس

کولکتہ پولیس نے پاکستان ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا پلان بنالیا۔

کولکتہ پولیس نے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا پلان بنالیا، یہاں گرین شرٹس کو ایک میچ بنگلہ دیش کیخلاف 31 اکتوبر کو کھیلنا ہے، دوسرا انگلینڈ سے 11نومبرکو ہوگا، یہ قبل ازیں 12نومبر کو شیڈول تھا مگر کالی پوجا کے تہوار کی وجہ سے پولیس نے سیکیورٹی میں مشکلات کا جواز پیش کیا جس پر ری شیڈول کردیا گیا۔


یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ سیکیورٹی؛ ہندو انتہا پسند تنظیم نے پاک بھارت میچ پر سوالات اُٹھادیئے

کولکتہ پولیس کمشنر ونیت گوئل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی سال سے بڑے کرکٹ ایونٹس میں سیکیورٹی فراہم کرتے رہے ہیں مگر پاکستان ٹیم کیلیے مختلف اور زیادہ موثر پلان ہوگا۔
Load Next Story