کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید

مداحوں کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ کترینہ کیف حاملہ ہیں

کترینہ کیف اپنے کام میں بہت مصروف ہیں: فوٹو ویب ڈیسک

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

حال ہی میں بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے گھر ہندو تہوار کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی، اس تقریب میں کترینہ کیف کے شوہر اور اداکار وکی کوشل اپنی اہلیہ کے بجائے اپنی والدہ کے ساتھ نظر آئے۔

تقریب میں کترینہ کیف کی غیر موجودگی نے کئی سوال اُٹھائے اور مداحوں کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں اور اسی وجہ سے وہ کچھ عرصے سے غائب ہیں اور کیمرہ کے سامنے آنے سے گریز کررہی ہیں۔


تاہم، کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنے نئے پراجیکٹس کے کام میں مصروف ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حمل کی افواہوں کے بارے میں ایک ذرائع نے کہا کہ ایسی کسی بھی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، وہ حاملہ نہیں ہیں، وہ اپنے کام میں بہت مصروف ہیں جس کی وجہ سے اُنہیں مختلف شہروں کا سفر بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور کے ایک نجی ہوٹل میں 9 دسمبر 2021 کو ہوئی تھی۔
Load Next Story