حکومت کا 5 ہزار ای ورکنگ سینٹر قائم کرنے کا اعلان
مشترکہ ای سینٹرز کے قیام سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نگران وزیرڈاکٹر عمرسیف
حکومت پاکستان نے ملک بھر میں فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کی سہولت کیلیے جدید ترین سہولیات سے لیس 5 ہزار ای ورکنگ سینٹرز قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق حکومت ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلیے مشترکہ ای ورکنگ سینٹرز قائم کریگی۔
یہ بھی پڑھیں: 95 فیصد پاکستانی بے روزگاری کے خوف میں مبتلا، سروے
رپورٹ کے مطابق پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے ملک بھر میں مشترکہ ای سینٹرز قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نگران وزیر کے مطابق مشترکہ ای سینٹرز کے قیام سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق مشترکہ ای سینٹرزکے قیام کے سلسلے میں ہی وہ جلد سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے جبکہ مذکورہ سینٹرز میں کام کرنے والے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کو بلاسود قرضے بھی دیے جائیں گے۔