اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید

رواں ماہ اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 سے زائد ہوگئی

اسرائیلی فوج کی جارحیت میں ایک ہفتے میں 13 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے؛ فوٹو: فائل

اسرائیلی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی میں مزید 2 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی شناخت 21 سالہ اسید ابو علی اور 32 سالہ عبدالرحمان ابو دغاش کے نام سے ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نور شمس پناہ گزین کیمپ میں ایک عمارت کو تباہ کیا ہے جس میں عسکریت پسندوں کا کمانڈ سینٹر، بارودی مواد کا ذخیرہ اور بم بنانے کا کارخانہ بھی تھا۔


بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چھاپا مار کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سڑکوں کے نیچے نصب کئی بموں کو دھماکے سے اڑایا اور فوج پر فائرنگ کی، دھماکا خیز مواد پھینکا گیا۔

اسرائیلی فوج کے بقول جوابی فائرنگ میں دو فلسطینی نوجوان ہلاک ہوگئے۔

یاد رہے کہ رواں برس اسرائیلی جارحیت میں تاحال 250 سے زائد فلسطینی نوجوان شہید ہوچکے ہیں جب کہ 25 سے زائد یہودی مارے گئے ہیں۔
Load Next Story