نیوزی لینڈ کی طرز پر برطانیہ میں بھی سگریٹ پر پابندی کیلیے غور شروع
نیوزی لینڈ نے 15 سال سے کم عمر نوجوانوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی رکھی ہے
برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے ملک بھر میں سگریٹ پر پابندی لگانے کے لیے غور و خوض شروع کردیا۔
برطانوی اخبار دی گارجیئن میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم رشی سوناک نوجوان نسل کو سگریٹ کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے اس پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم رشی سوناک انسداد تمباکو نوشی کے لیے نیوزی لینڈ میں یکم جنوری 2009 یا اس کے بعد پیدا ہونے والوں پر سگریٹ پر پابندی کی طرز پر برطانیہ میں بھی قانون سازی کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ زیر غور پالیسیاں آئندہ برس کے متوقع انتخابات سے قبل برطانوی وزیراعظم اور ان کی سیاسی ٹیم کی ایک نئی انتخابی مہم کا حصہ بھی ہوگی۔
اس رپورٹ کے حوالے سے رائٹرز کی ای میل کے جواب میں برطانوی حکومتی ترجمان نے بتایا کہ "ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ 2030 تک سگریٹ نوشی سے پاک رہنے کے حکومتی اہداف کو پورا کرنے میں مدد کریں۔"
ترجمان نے مزید بتایا کہ سگریٹ نوشی میں کمی کے لیے حکومت نے پہلے ہی مفت ویپ کٹس، حاملہ خواتین کو سگریٹ چھوڑنے کی ترغیب دینے کے لیے واؤچر اسکیم، اور سگریٹ کے لازمی پیک جمع کرانے کے اقدامات کیے ہیں۔
یاد رہے کہ جولائی میں انگلینڈ اور ویلز کی کونسلوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ماحولیات اور صحت دونوں بنیادوں پر 2024 تک صرف ایک بار استعمال ہونے والی ویب کٹس کی فروخت پر پابندی لگائے۔
برطانیہ کے زیادہ تر شہریوں نے وزیراعظم رشی سوناک کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔