کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
ماڈل کالونی، کورنگی اور شاہ فیصل کالونی سے طیاروں پر لیزر لائٹس ماری گئیں، ذرائع
مسافر بردار طیاروں پر لیزر لائٹیں مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق دوران لینڈنگ مختلف طیاروں پر ماڈل کالونی، کورنگی اور شاہ فیصل کالونی سے لیزر لائٹس مارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے آنے والی دو پروازوں کے کپتانوں کی جانب سے لیزر لائٹ کی شکایت موصول ہوئی ہے۔
پائلٹس نے پہلوان گوٹھ اورسہراب گوٹھ کے قریب بھی لیزر لائٹ مارنے کی شکایت کی۔
جب طیارے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کیلئے اپروچ پر ہوتے ہیں تو لیزر لائٹ کی زد میں آتے ہیں۔ لیزر لائٹ پڑنے سے طیارے کے پائلٹ کو لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواریوں کا سامنا ہوتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی کچھ ریسٹورنٹس اور پراجیکٹ کی تشہری مہم کے لیے تیز لائٹوں کی زد میں طیارے آچکے ہیں۔