سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
رواں سال صوبے میں ڈنگی کیسز کی مجموعی تعداد 1268 ہوگئی، محکمہ صحت سندھ
سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 رپورٹ ہوگئے، رواں سال صوبے میں ڈنگی کیسز کی مجموعی تعداد 1268 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ ڈنگی کے 17 کیسز رپورٹ کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈینگی کے 11 کراچی،2 حیدر آباد،2 میر پور خاص اور 2 لاڑکانہ ڈویژن سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
رواں ماہ تاحال سندھ میں رپورٹ ہوئے ڈینگی کیسز کی تعداد 308 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ستمبر میں اب تک کراچی میں 248 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں ماہ اب تک حیدرآباد ڈویژن میں 31 ، میر پور خاص میں 14 ،لاڑکانہ میں 6، سکھر 6 ، شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 3 ڈنگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال تاحال سندھ میں ڈینگی کے 1 ہزار 268 کیسز سامنے آئے ،جن میں سے کراچی میں 1 ہزار 29، حیدرآباد ڈویژن میں 144،میر پور خاص میں 45، سکھر میں 22، لاڑکانہ 21 جبکہ شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 7 مریض سامنے آئے،سندھ میں رواں سال ڈنگی کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔