کراچی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک
اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے میں زخمی ڈاکو اسپتال منتقلی کے دوران جانبر نہ ہو سکا، ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا
شہر قائد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہل کار زخمی ہو گیا جب کہ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔
پاکستان بازار پولیس کا اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جب کہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار معمولی زخمی ہوگیا ۔
رحمت چوک الفیضان شادی ہال کے قریب پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت 30 سالہ فرحان ولد اسلم کے نام سے کی گئی ۔
فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کا ایک ساتھی بھی زخمی ہوا تھا، تاہم وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار مبین معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لے جایا گیا ۔
ہلاک ہونے والے ڈاکو سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن ، چھینا گیا موبائل فون ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی جب کہ اس کے ورثا کی تلاش کے لیے لاش کو ایدھی سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔