جناح اسپتال منظور میمن کے قتل کے خلاف ڈاکٹروں کا مظاہرہ
اسپتال کی تمام او پی ڈیز بند، قاتل گرفتار نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائیگا، مظاہرین
جناح اسپتال کراچی کے ایم ایل او ڈاکٹرمنظور میمن کے قتل کیخلاف اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسپتال کی تمام او پی ڈیز بند کراکے پرامن احتجاج کیااورحکومت سے مطالبہ کیاکہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سزادی جائے دیگر صورت میں صوبے بھر کے اسپتالوں میں احتجاج کا سلسلہ بڑھایا جائے گا۔
جناح اسپتال کراچی میں ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر ڈاکٹر جاوید جمالی اورپیپلزڈاکٹرزفورم کے رہنماڈاکٹرعلی مرتضیٰ سمیت دیگر مرد و خواتین ڈاکٹروں نے ای این ٹی او پی ڈی اور جناح اسپتال کے نجم الدین آڈیٹوریم کے سامنے پرامن احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایاکہ وہ ڈاکٹر منظور میمن کے قتل کے خلاف پرامن احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سے سخت سزادے، ان کا کہناتھاکہ ڈاکٹروں نے ابتدائی طور پر صرف اسپتال کی تمام او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کرکے پرامن احتجاج کیا ہے اور اگر آئندہ 48گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو اس کااحتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
ڈاکٹروں کے بائیکاٹ کی وجہ سے مختلف او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا جنھوں نے اپنا معائنہ کرائے بغیر مایوس ہوکر اپنے گھروں کو واپس چلے گئے، اس دوران مریضوں نے بتایا کہ وہ شہر کے مختلف کونوں کونوں سے اپنا معائنہ کرانے اور ادویات لینے آئے تھے لیکن ڈاکٹروں کے بائیکاٹ کی وجہ سے انھیں کسی قسم کی سہولت میسر نہیںہوسکی اور وہ گھروں کو واپس جارہے ہیں،اس دوران الٹراسائونڈ ،او پی ڈیز ،سی ٹی اسکین اور دیگر ہزاروں لیبارٹری ٹیسٹ بھی نہیں ہوسکے، دریں اثناء جناح اسپتال کراچی کے سینئر ایم ایل او ڈاکٹر منظور میمن کے قتل کے خلاف کراچی بھر کے میڈیکولیگل سیکشن کا بائیکاٹ کیا گیا،بائیکاٹ کے نتیجے میں شہر کے 9میڈیکو لیگل سیکشن کے ایم ایل اوز نے بدھ کی صبح 9بجے سے شام7بجے تک ایم ایل کیسز کی رپورٹ نہیں بنائی۔