شاہین سے جھگڑے کی خبروں پر بابراعظم نے کُھل کر بات کردی

ہم ایک دوسرے سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا ہم اپنے خاندان سے کرتے ہیں، بابراعظم

ہم ایک دوسرے سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا ہم اپنے خاندان سے کرتے ہیں، بابراعظم (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابراعظم نے ایشیاکپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست کے بعد شاہین آفریدی سے ہونے والی مبینہ زبانی جھگڑے کی قیاس آرئیوں پر کھل کر بات کردی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابراعظم سوال کیا گیا کہ شاہین آفریدی سے جھگڑے سے متعلق خبریں سامنے آئیں تھی، آپ دونوں کے روابط کیسے ہیں، جس انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں تمام کھلاڑی ایک دوسرے کو عزت دیتے ہیں میرے اور شاہین کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہوئی، ٹیم میٹنگ کو ایسا رنگ دینے کی کوشش کی گئی کہ ہماری لڑائی ہوئی البتہ ہم ایک دوسرے سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا ہم اپنے خاندان سے کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی افواہیں جھوٹ نکلیں



قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان ڈریسنگ روم میں تلخ کلامی ہوئی۔

مزید پڑھیں: لڑائی کی افواہوں کے بعد شاہین نے بابراعظم کیساتھ تصویر پوسٹ کردی

ٹیم میٹنگ میں بابراعظم نے کچھ سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، جس پر شاہین شاہ آفریدی نے بابر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی پیش کی وہ انکا اعتراف کریں، اس دوران مبینہ طور پر محمد رضوان نے صورت حال میں ثالث کا کردار نبھایا۔
Load Next Story